گلبرگہ ریاستی وزیر بنیادی ڈھانچہ مسٹر آر روشن بیگ نے کہا ہے کہ حکومت
کرناٹک نے گلبرگہ ائیر پورٹ کی مابقی تعمیری کاموں کو جلد از جلد پورا کرنے
اور اسے دوبارہ شروع کرنے کے بارے م ں سنجیدگی سے غور شروع کر دیا ہے اور
اس سلسلے میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس بھی طلب کیا جاچکا ہے۔ایک پریس کانفرنس
سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے آج یہاں کہا ہے کہ تعمیری کاموں کی ذمہ دار
کمپنیوں کے درمیان جاری تنازعہ کے بارے میں عدالت عنقریب فیصلہ سنائی گی اس
بارے میں
انھوں نے کہا کہ میں خود ممبئی جا کر حالات کا جائزہ لوں گا اور
اس کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیا جائے گا اور تعیمری کاموں کو تیزی سے آگے
بڑجھایا جائے گا۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ بیجاپور ائیر پورٹ
کے لیے بھی اراضیء کی شناخت کی جاچکی ہے اور عینقریب وہاں بھی ائیر پورٹ
تعمیر کیا جائے ا۔اس کی تعمیر کے لیے حکومت اور ائیر پورٹ اتھاریٹی آف
انڈیا مشترکہ طور پر اخراجات کا بوجھ سنبھالیں گے۔اجلاس میں رکن قانون ساز
کونسل جناب اقبال احمد سرڈگی بھی موجود تھے۔